اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کا مرکزی امام بارگاہ کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی  کا مرکزی امام بارگاہ کا دورہ

کمالیہ(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ڈی ایس پی کمالیہ جاوید اختر کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے محرم الحرام کے سلسلہ میں سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، روشنی، پینے کے پانی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی نے امام بارگاہ کے منتظمین سے ملاقات کی اور مجالس و جلوس کے دوران درپیش مسائل اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے منتظمین کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں