پنگریو:خواتین سمیت 4ملزم گرفتار،10کلو چرس برآمد

پنگریو:خواتین سمیت 4ملزم گرفتار،10کلو چرس برآمد

سی آئی اے پولیس بدین نے خفیہ اطلاع پر جھالار اسٹاپ کے قریب کارروائی کیملزم پنجاب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں

پنگریو (نمائندہ دنیا) سی آئی اے پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، پنجاب کا بین الصوبائی منشیات سپلائی نیٹ ورک بے نقاب، 4 ملزم گرفتار، 10 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس بدین نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے سندھ میں منشیات سپلائی کرنے والے بین الصوبائی نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔انچارج سی آئی اے سب انسپکٹر گل حسن لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ حیدرآباد روڈ جھالار اسٹاپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 4 ملزموں کو حراست میں لیا، جن کے قبضے سے 9 کلو 760 گرام چرس برآمد ہوئی۔گرفتار ملزموں میں وقار عرف وکی، رحمت لال، رخسانہ اور سونیا شامل ہیں، جو تونسہ پنجاب کے رہائشی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم پنجاب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں۔ کارروائی کے دوران قلندر بخش پٹھان، خیر محمد عرف ڈاڈا اور ربو ملاح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزموں کے خلاف تھانہ بدین میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں