شورکوٹ: انسدادِ منشیات کے عالمی دن پر آگاہی سیشن اور واک

شورکوٹ: انسدادِ منشیات کے عالمی دن پر آگاہی سیشن اور واک

منشیات کا استعمال فرد، خاندان اور معاشرے کیلئے تباہ کن نتائج کا باعث بنتا :مقررین

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)انسدادِ منشیات کے عالمی دن کے موقع پر میڈیکل سوشل سروسز یونٹ (MSSU) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ نے ہسپتال انتظامیہ کے تعاون سے آگاہی سیشن اور واک کا انعقاد کیا۔ تقریب کا مقصد عوام میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے آگاہی فراہم کرنا تھا۔آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ منشیات کا استعمال فرد، خاندان اور معاشرے کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بنتا ہے ۔ انہوں نے اس لعنت کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں، مؤثر آگاہی اور معاشرتی ذمہ داری کو ناگزیر قرار دیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ ڈاکٹر ماریہ امداد نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات نہ صرف جسمانی اور ذہنی صحت کو متاثر کرتی ہیں بلکہ معاشرتی بگاڑ اور خاندانی مسائل کا بھی سبب بنتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں