عزاداروں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح :عمر عباس میلہ
ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او ،بریگیڈیئر یاسین کرنل مدثر اور میجر عادل کا دورہ کنٹرول روم
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ، ڈی پی او اخلاق اﷲ تارڑ، پاک آرمی کے بریگیڈیئر یاسین، کرنل مدثر اور میجر عادل نے محرم کنٹرول روم کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے شرکا کو محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، انہیں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں منعقد ہونے والے جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے جبکہ حساس مقامات پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،وفد نے کنٹرول روم میں نصب مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے جلوس روٹس اور مجالس کے مقامات کا مشاہدہ کیا اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، اس دوران صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس، نکاسی آب، پینے کے پانی اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا،ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ عزاداروں کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں پرامن ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔