اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ جو دیگر شہریوں کیلئے خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔