کیش وین ڈکیتی کا سراغ لگانے والی پولیس ٹیم کیلئے انعامات

کیش وین ڈکیتی کا سراغ لگانے والی پولیس ٹیم کیلئے انعامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوہر آباد تھانے کی حدود میں نجی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین سے 30 کروڑ روپے کی ڈکیتی کی سنگین واردات کو مختصر مدت میں ٹریس کرکے مرکزی ملزم کی گرفتاری اور20 کروڑ روپے کی خطیر رقم برآمد کرنے والی پولیس ٹیم کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کاانعقاد کیا گیا۔

تقریب میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز ہیڈ کواٹر، ویسٹ، اے آئی جی آپریشن، ایس ایس میڈیا اینڈ پبلک ریلیشن سمیت دیگر افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کیش وین ڈکیتی کو مختصر وقت میں ٹریس کرنا کراچی پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کا واضح ثبوت ہے ۔ آئی جی سندھ جدید تفتیش، موثر انٹیلی جنس اور مربوط ٹیم ورک سے کیس کو کامیابی سے منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ برآمد ہونے والے 20 کروڑ روپے پولیس کی موثر حکمت عملی اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے ،باقی رقم کی جلد از جلد برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ مفرور ملزمان اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں مزید تیز اور مؤثر بنائی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں