جعلی کرنسی کے 2سپلائر گرفتار، 10 لاکھ کے جعلی نوٹ برآمد

جعلی کرنسی کے 2سپلائر گرفتار، 10 لاکھ کے جعلی نوٹ برآمد

نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کے مبینہ دو بڑے سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالقیوم اور احمد کے نام سے ہوئی ہے ، جو مختلف علاقوں میں جعلی کرنسی سپلائی کرنے میں مبینہ طور پر ملوث تھے ۔پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کر لیے ۔ایس ایچ او سٹی مظفر کھوکھر کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور دورانِ تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جعلی کرنسی کے نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں