ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کاجائزہ

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس   انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کاجائزہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کا چوتھا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

 جس میں ضلع بھر میں انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں، فیلڈ سرویلنس، ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ اور محکمہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کے مؤثر تدارک کے لیے تمام متعلقہ محکمے بھرپور ذمہ داری اور مؤثر کوآرڈی نیشن کے ساتھ فیلڈ میں متحرک رہیں۔ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں