سیوریج کا پانی داخل، گرلز ہائی سکول جوہڑ بن گیا

سیوریج کا پانی داخل، گرلز ہائی سکول جوہڑ بن گیا

مرالی والہ میں سیم نالے کیساتھ تعمیر سکول کی دیوار گر گئی، کئی روز سے 3سے 4فٹ تک پانی جمع ، تدریسی عمارت کو بھی نقصان کا خدشہ ، شہریوں کا فوری نکاسی کا مطالبہ

تتلے عالی(نامہ نگار )گرلز ہائی سکول مرالی والہ جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا،دیوار کے بعد تدریسی عمارت کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق ہو گیا ۔ تتلے عالی کے نواحی قصبہ مرالی والہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی بیرونی دیوار سیم نالہ کے ساتھ تعمیر کی گئی ہے ،نالے کے گند ے پانی نے مذکورہ دیوار کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا جس کے باعث سکول کی دیوار گر گئی، علاقہ کی گلیوں نالیوں کے پانی کی نکاسی کیلئے بننے والے اس نالے کا گندا پانی سکول میں داخل ہوگیا جو کئی دنوں سے 3سے 4فٹ پانی جمع ہونے سے جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ فوری اقدامات نہ کئے گئے تو تدریسی کمرے ، سٹاف رومز سمیت پوری عمارت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق ہوسکتا ہے ۔اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کی دیوار کو فوری تعمیر کرکے گندے پانی کا نکاس یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں