شریف برادران کی خدمات ناقابل فراموش:نو شین افتخار
حلقے میں کئی ترقیاتی منصوبے مکمل ، خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا :رکن اسمبلی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ر کن قومی اسمبلی و چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی قومی ورثہ و ثقافت سیدہ نوشین افتخارنے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہمارے خاندان کا اولین مقصد ہے جب سے سیاست کے میدان میں قدم رکھا، اپنے والد سید افتخا ر الحسن المعروف ظاہرے شاہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے اور عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہوں۔ اپنے ڈیرہ پر علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ کی گلیاں کی تعمیر ومرمت ،جیسر والاہ میں 100کے وی ٹرانسفارمر ،گرو چک میں 50کے وی ٹرانسفارمر ،ٹاب والی آبادی میں ٹرانسفارمر، بھگت پور میں ٹرانسفارمر نصب، محلہ سٹی رحما ن کی گلیوں میں ٹف ٹائل،نئی آباد ی موترہ میں گلیوں مین سیوریج پائپ او ر تعمیر،دوبرجی ورکاں ،وڈالہ سندھواں میں سیوریج کی بہتری کیلئے نالیوں کی تعمیر، ٹھٹھہ میں سٹرک کی تعمیر سمیت دیگرسینکڑوں منصوبے مکمل کر ائے او ر آئندہ بھی خدمت کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ شریف برادران کی خدمات اور کارنامے ناقابل فراموش ہیں جبکہ قوم کو متحد کرکے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی قیادت میں موجود ہے۔