سرکاری املاک کے زیر التواء معاملات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ،کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی عامر خٹک کی زیر صدارت اجلاس ہوا، ڈویژن میں واقع سرکاری املاک سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری املاک کی تصدیق، دستاویزی کارروائی اور تمام زیر التواء معاملات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ تمام تفویض کردہ ذمہ داریاں مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ باہمی رابطے اور مؤثر فالو اپ کو یقینی بناتے ہوئے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے بھرپور اقدامات کرے ۔ علاوہ ازیں، ایک علیحدہ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی نے مجوزہ رنگ روڈ راولپنڈی فیز-II منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔