برائی کے سامنے ڈٹے رہنا ہی حسینیت ہے : فاروق مجددی

برائی کے سامنے ڈٹے رہنا ہی حسینیت ہے : فاروق مجددی

واقعہ کربلا درس دیتا ہے کہ حق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چا ہیے

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر)نواسہ رسولؐ اور انکے رفقا نے میدان کربلا میں حق و صداقت ،عدل و انصاف اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے جوانمردی اور بہادری سے یزیدوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیں، حضرت امام حسینؓ نے لا زوال قربانیوں سے رہتی دنیا تک یہ پیغام دیا ہے کہ ظالم حکمران کے سامنے کبھی کلمہ حق کہنے سے گریز نہیں کرنا اور برائی کے سامنے ڈٹے رہنا ہی حسینیت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین اور مفکرپیر سید احمد فاروق شاہ مجددی نے ادارا ہ فیضان ابوالبیان کے زیر اہتما م جامع مسجد فاروق اعظم میں شہدا کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواسہ رسول ؐ نے کربلا کے میدان میں اپنے خون سے دین اسلام کو رہتی دنیا تک زندہ و جاوید کر دیا،نواسہ رسول ؐ کی قربانی ہمیں درس دیتی ہے کہ حق کی سر بلندی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چا ہیے ہمیں اپنی زندگیوں میں بھی ایسے اقدامات کرنا ہونگے جن سے حضرت امام حسینؓ کے مثبت پہلو ئو ں کو اجاگر کیا جاسکے ۔ اس موقع پرعلامہ طاہر حسین مجددی، علامہ سجاد حسین،سید عمر فاروق مجددی،حافظ اویس رضا قادری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں