تعلیمی بورڈ کے بجٹ ، ملازمین کو اضافی تنخواہ کی منظوری

تعلیمی بورڈ کے بجٹ ، ملازمین کو اضافی تنخواہ کی منظوری

دستیاب وسائل کو مؤثر، شفاف اور نتیجہ خیز انداز میں استعمال کرنے کا اعادہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)چیئرمین بورڈ / کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی کی زیرِ صدارت بورڈ آف گورنرز، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بورڈ کے انتظامی، مالی، تعلیمی اور امتحانی امور کا جائزہ لیا گیا۔ بورڈ آف گورنرز نے غور و خوض کے بعد مالی سال 2026-27 کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی اور دستیاب وسائل کو مؤثر، شفاف اور نتیجہ خیز انداز میں استعمال کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس کے دوران چیئرمین بورڈ نے ہدایت کی کہ امتحانی نظام میں شفافیت، میرٹ، سروس ڈلیوری میں بہتری اور جدید ڈیجیٹل اصلاحات کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں کو بروقت، معیاری اور سہل خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس میں بورڈ کے ملازمین کی محنت، دیانت داری اور امتحانات کے کامیاب انعقاد میں مثالی خدمات کو سراہتے ہوئے صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اعلان کردہ ایک بنیادی تنخواہ بطور پرفارمنس ایوارڈکی ادائیگی کی بھی منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں