چیئرمین یو ایم ٹی کی بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات

چیئرمین یو ایم ٹی کی بنگلہ دیش میں  پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات

لاہور (خبر نگار )چیئرمین یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر سے ملاقات کی۔دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔۔۔

تعلیم، سرمایہ کاری، تجارت، عوامی روابط اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین یو ایم ٹی نے کہا بنگلہ دیش میں بامقصد تعاون اور دیرپا شراکت داری کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون دونوں ممالک کیلئے نئے مواقع پیدا کر سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں