چین کے قونصل جنرل کا پریس کلب کا دورہ،صحافیوں میں تعلقات بڑھانے پر زور

چین کے قونصل جنرل کا پریس کلب کا دورہ،صحافیوں میں تعلقات بڑھانے پر زور

لاہور (سٹاف رپورٹر)لاہور میں تعینات چین کے قونصل جنرل سن یان نے پریس کلب کا دورہ کیا اور گورننگ باڈی سے ملاقات کی ۔۔۔۔

اس موقع پرصدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، جنرل سیکرٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ودیگر موجود تھے۔ ارشد انصاری نے چینی قونصل جنرل کا کلب آمد پر شکریہ اداکرتے کہ بہترین خارجہ پالیسی پرپاک چین تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں ۔ قونصل جنرل نے دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی اور چین اور پاکستان کے صحافیوں میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا ۔اس موقع پر قونصل جنرل اور صدر پریس کلب نے پاک چین دوستی کی75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ قونصل جنرل نے چینی تعاون سے پریس کلب میں ڈیجیٹل سٹوڈیو اور شملہ پہاڑی کا بھی دورہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں