مانگا منڈی روٹ پر الیکٹرک بسیں نہ چلانے پرجواب طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے مانگا منڈی روٹ پر الیکٹرک بسیں نہ چلانے کے کیس میں توہین عدالت کی درخواست پرایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب سے ۔۔۔
جواب طلب کر لیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے الیکٹرک بسوں کو چلانے کے حکم کیلئے درخواست کیلئے ٹرانسپورٹ حکام کو بھجوا ئی،عدالتی حکم کے باوجود ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، عدالت کے 12اکتوبر 2025 کی پاسداری نہیں کی گئی، عدالت ذمہ داران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔