22واں روبوٹکس انجینئرنگ مقابلہ ،247ٹیموں کے پراجیکٹس پیش

22واں روبوٹکس انجینئرنگ مقابلہ ،247ٹیموں کے پراجیکٹس پیش

میجر جنرل عتیق احمد ڈائریکٹر جنرل ای ایم ای نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے جامعات اور نجی اداروں کی 247ٹیموں نے مختلف کیٹیگریز میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

 راولپنڈی(دنیا رپورٹ )نسٹ کے کالج آف الیکٹریکل اینڈ میکینکل انجینئرنگ میں منعقد ہونے والا پاکستان کا سب سے بڑا قومی روبوٹکس مقابلہ نیشنل انجینئرنگ روبوٹکس کانٹیسٹ اختتام پذیر ہوگیا، جس میں ملک بھر کے سکولوں، کالجوں، جامعات اور نجی اداروں کی 247 ٹیموں نے مختلف کیٹیگریز میں اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل عتیق احمد ڈائریکٹر جنرل ای ایم ای نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور جیتنے والوں کے لیے انعامی رقم دوگنی کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل انجینئرنگ روبوٹکس کانٹیسٹ نوجوانوں میں تخلیقی سوچ، اختراع، تکنیکی مہارت اور مسائل کے حل کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا مؤثر پلیٹ فارم بن چکا ہے ۔ نسٹ کے زیرانتظام ای ایم ای کالج کے شعبہ مکٹرونکس انجینئرنگ کی جانب سے منعقد ہونے والے اس مقابلے میں 9 مختلف شعبوں میں مقابلے ہوئے ، جن میں مقامی روبوٹکس، ماڈیولر روبوٹکس، جنگی روبوٹس، فضائی چیلنجز اور دیگر کیٹیگریز شامل تھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں