ڈپٹی کمشنر خوشاب کاسرکاری زمینوں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف ایریاز کا دورہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب کاسرکاری زمینوں کا  جائزہ لینے کے لیے مختلف ایریاز کا دورہ

خوشاب(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے خوشاب جوہرآباد میں خالی پڑی سرکاری زمینوں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف ایریاز کا دورہ کیا دورے کا مقصد سرکاری زمینوں کی دیکھ بھال اور زیر کار لانا ہے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیااﷲ ،تحصیلدار خوشاب اطہر شیرازی اور متعلقہ پٹواری موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو تحصیلدار اطہر شیرازی نے خوشاب میں کمرشل سرکاری پراپرٹی کے پلاٹوں اور اثاثہ جات بارے بریف کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے گلستان بابر گرانڈ اور گورنمنٹ ہائی سکول خوشاب سے ملحقہ سرکاری پراپرٹی کا بھی جائزہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں