4 میڈیکل سٹوروں کے مالکان کووارننگ 10کیس ڈرگ کورٹ فیصل آباد ریفر

4 میڈیکل سٹوروں کے مالکان کووارننگ 10کیس ڈرگ کورٹ فیصل آباد ریفر

میانوالی (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 66 واں اجلاس اے ڈی سی جی آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمیاں کاشف علی، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ میڈم مہو ش نگا ہ، ڈرگ انسپکٹر تحصیل میانوالی، عیسیٰ خیل محمد عامر اور ڈرگ انسپکٹر تحصیل پپلاں اسامہ ابراہیم نے شرکت کی۔اجلا س میں بورڈ ممبران نے ڈرگ رولز کی خلا ف ورزی کر نیوالے 16 میڈیکل سٹورز اور فارمیسی مالکا ن کے کیسوں کی سماعت کی اور تما م ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ 

لینے کے بعد 4 میڈیکل سٹوروں کے مالکان کووارننگ،10 میڈیکل سٹورز کے کیسوں کو ڈرگ کورٹ فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جبکہ 02 میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کی سماعت آئندہ اجلاس تک ملتوی کر دی۔سی او ہیلتھ نے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ تما م میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیز کی با قاعدگی سے چیکنگ کی جا ئے اور غیر رجسٹرڈ، ممنو عہ اور زائد المعیاد ادویات فروخت اور ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کر نیوالے عناصر کے خلاف سخت قانو نی کاروائی عمل میں لائی جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں