مختار بھرتھ سے لائرز فورم پنجاب کے نائب صدر کی ملاقات

 مختار بھرتھ سے لائرز فورم پنجاب کے نائب صدر کی ملاقات

مختار بھرتھ سے لائرز فورم پنجاب کے نائب صدر کی ملاقاتجوڈیشل کمپلیکس بھیرہ کی تعمیر کے سلسلے میں پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال

 بھیرہ (نامہ نگار) وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ سے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) لائرز فورم پنجاب کے نائب صدر مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے بھرتھ ہاؤس میں ملاقات کی اور ان سے جوڈیشل کمپلیکس بھیرہ کی تعمیر کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر مہر محمد سیف اللہ ایڈووکیٹ، مہر محمد بلال طاہری اور مہر محمد اقبال بھی موجود تھے ۔ وفد نے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبے کو بھیرہ بار اور علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ قرار دیتے ہوئے اس منصوبے کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس بھیرہ کی تعمیر حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے قیام سے نہ صرف وکلاء برادری کو جدید سہولیات میسر آئیں گی بلکہ سائلین کو بھی انصاف کی فراہمی کے لیے بہتر ماحول دستیاب ہوگا۔مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے جوڈیشل کمپلیکس کے منصوبے میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیر مملکت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی کاوشوں سے یہ اہم منصوبہ جلد عملی شکل اختیار کرے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں