ڈی پی او کا شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم

ڈی پی او کا شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم

ڈی پی او کا شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم کبیروالا میں کچہری ،بروقت انصاف اور شفاف پولیسنگ یقینی بنانے کا عزم

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ‘‘انصاف عوام کی دہلیز پر’’ کے عملی نفاذ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد کی جانب سے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں ڈی ایس پی آفس کبیروالا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں۔ ڈی پی او محمد عابد نے شہریوں کی درخواستیں توجہ سے سنیں اور متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے ، جبکہ دیگر درخواستوں پر مقررہ مدت میں میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی، شفافیت اور پولیس پر عوامی اعتماد کا فروغ اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا، شہریوں کے مسائل براہِ راست سننا اور انہیں فوری اور مؤثر ریلیف فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں