آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آر پی اومحمدشہزاد آصف خان نے آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
جس میں ریجن بھر سے آنے والے شہریوں نے شرکت کی، کھلی کچہری میں فردا فردا مسائل دریافت کیے گئے اور درخواستوں پرسماعت کی گئی۔ آر پی او نے متعلقہ پولیس افسران کوتمام درخواستوں کی میرٹ پر بروقت تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ کھلی کچہری کا انعقاد روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جس میں کوئی بھی شہری براہ راست ملاقات کر کے اپنا مسئلہ بیان کرسکتا ہے۔