محکمے عوامی خدمت اور ترقیاتی اہداف پر توجہ دیں، ڈپٹی کمشنر
محکمے عوامی خدمت اور ترقیاتی اہداف پر توجہ دیں، ڈپٹی کمشنرترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ، شفاف سروس ڈیلیوری یقینی بنانے کی ہدایت
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت ضلعی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی خدمت کی فراہمی اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے اپنی اپنی کارکردگی، ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت، ریونیو اہداف اور عوامی فلاحی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو معیاری، شفاف اور بروقت سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران فیلڈ میں متحرک رہیں، عوامی مسائل کے فوری حل پر خصوصی توجہ دیں اور حکومتی پالیسیوں پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سرکاری وسائل کے شفاف استعمال، بین المحکمانہ رابطوں کے فروغ اور مسلسل مانیٹرنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ عوامی خدمت کا معیار مزید بہتر بنایا جا سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے ، سروس ڈیلیوری میں بہتری اور ترقیاتی سکیموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے اہداف بھی مقرر کیے گئے ۔