عاشورہ پر مثالی صفائی ، ستھرا پنجاب ایجنسی کو خراج تحسین
عاشورہ پر مثالی صفائی ، ستھرا پنجاب ایجنسی کو خراج تحسینعزاداروں کیلئے پانی کی سبیلیں، بہترین صفائی پر شہریوں نے انتظامیہ کو سراہا
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) عاشورہ کے دوران عزاداروں اور شہریوں کو بہترین صفائی اور سہولیات کی فراہمی پر شیعہ کمیونٹی کے ترجمان اور شہریوں نے ستھرا پنجاب ایجنسی اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود پانی کی سبیلوں، بروقت صفائی اور تعفن سے پاک ماحول کی فراہمی قابل تحسین اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر اصغر لغاری، ستھرا پنجاب ایجنسی کے منیجر حنان زاہد، ثاقب رانا اور دیگر ورکرز نے بھرپور محنت کی، جس سے عزاداروں کو سہولت اور صاف ستھرا ماحول میسر آیا۔