سرکاری نرخ نظرانداز، مٹی کا تیل مہنگے داموں فروخت

سرکاری نرخ نظرانداز، مٹی کا تیل مہنگے داموں فروخت

سرکاری نرخ نظرانداز، مٹی کا تیل مہنگے داموں فروخت 227کے بجائے 350 روپے فی لیٹر فروخت، منافع خوری پر کارروائی کا مطالبہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) مٹی کے تیل کی سرکاری قیمت میں کمی کے باوجود متعدد علاقوں میں دکاندار مبینہ طور پر من مانی نرخ وصول کرنے لگے ۔ شہریوں کے مطابق حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت مٹی کے تیل کی قیمت 227 روپے فی لیٹر مقرر ہے ، تاہم انہیں یہی تیل 350 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے ، جس سے فی لیٹر 123 روپے زائد وصول کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ اور مارکیٹ قیمت میں واضح فرق کے باوجود متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی دکھائی نہیں دے رہی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مہنگے داموں مٹی کا تیل فروخت ہونے سے گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ سول سپلائی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر مٹی کے تیل کی دستیابی یقینی بنائی جائے ، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں