میپکو:ریکوری اہداف میں غفلت برداشت نہیں :عظمت خان

میپکو:ریکوری اہداف میں غفلت برداشت نہیں :عظمت خان

میپکو:ریکوری اہداف میں غفلت برداشت نہیں :عظمت خان ایڈیشنل چیف انجینئر کی نادہندگان کیخلاف مؤثر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت

میلسی (نمائندہ دنیا ) ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو سرکل وہاڑی عظمت علی خان نے کہا ہے کہ رواں ماہ مقررہ ریکوری اہداف کے حصول میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اہداف پورے نہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ایکسین میپکو ڈویژن میلسی چوہدری محمد اکرم جاوید کے ہمراہ سب ڈویژن سردار پور جھنڈیر اور کمپلینٹ آفس دوکوٹہ کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر ٹیوب ویل، صنعتی، کمرشل، گھریلو صارفین اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی سمیت مجموعی ریکوری اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ کے دوران عظمت علی خان نے ریکوری کی موجودہ صورتحال، نادہندگان کے خلاف کارروائیوں اور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے بقایاجات کی وصولی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ واجبات کی بروقت وصولی ادارے کے مالی استحکام کے لیے ناگزیر ہے ، اس لیے تمام آپریشنل افسران اور فیلڈ عملہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکوری مہم کو کامیاب بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں