چیئرمین سی ڈی اے کا زیر تعمیر اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ ،کاموں کا جائزہ

چیئرمین سی ڈی اے کا زیر تعمیر اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ ،کاموں کا جائزہ

ایڈمن بلاک کی تعمیر آخری مراحل میں ،بیرکوں کا کام بھی 95 فیصد مکمل ہوچکا ،بریفنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے سیکٹر H-16میں زیر تعمیر اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے میں شامل ایڈمن بلاک کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے ، بیرک نمبر ایک اور دو کا تعمیراتی کام سو فیصد مکمل کر لیا گیا ہے ۔ بیرک نمبر تین کا تقریباً 95 فیصد جبکہ تمام بیرکس میں سینیٹری اور بجلی سے متعلق کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹ کا کام بھی فوری مکمل کیا جائے۔

اس کے علاوہ سیوریج، ڈرینج، فٹ پاتھوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کام بھی تیزی سے جاری ہیں، جبکہ ماڈل جیل میں اسٹریٹ لائٹس کے لیے تمام پولز نصب کیے جا چکے ہیں۔افسران نے بتایا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے فیز ٹو کا پی سی-ون تیار کر لیا گیا ہے اور نئے مالی سال میں اس پر باقاعدہ کام کا آغاز کیا جائے گا۔ منصوبے کے تمام ترقیاتی کام اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں