اسلام آباد پولیس نے BYDکی مزید الیکٹرک گاڑیاں حاصل کرلیں
نئی گاڑیوں کی شمولیت سے وفاقی دارالحکومت کے ماحولیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )پاکستان میں BYD کے آفیشل پارٹنر، میگا موٹر کمپنی (MMC) نے اسلام آباد پولیس کے محکمہ جات کو BYD کی مزید الیکٹرک گاڑیاں فراہم کر دی ہیں۔ اس اقدام کے تحت اسلام آباد کیپٹل پولیس اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کو مرحلہ وار مزید جدید الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی کی گئی جو ملک میں الیکٹرک موبیلیٹی کی جانب بڑا سنگ میل ہے ۔ اسلام آباد پولیس کے بیڑے میں نئی الیکٹرک گاڑیوں کی شمولیت سے وفاقی دارالحکومت کے ماحولیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی اور اسلام آباد کو سرکاری سطح پر الیکٹرک موبیلیٹی اختیار کرنے والے شہروں میں مزید نمایاں مقام حاصل ہوگا۔اس موقع پر چین سے BYD کی سینئر قیادت بشمول BYD کمپنی لمیٹڈ کے نائب صدر ، جنرل منیجر آف BYDایشیا ء پیسفک آٹو سیلز ڈیویڑن لیو شویلیانگ(Liu Xueliang)، BYD کے ایشیا ء پیسیفک آٹو سیلز ڈویڑن کے ڈپٹی جنرل منیجر کیتسو ڑانگ(Ketsu Zhang)، BYD پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان (Lei Jian)اور میگا موٹر کمپنی کے نائب صدر برائے سیلز اینڈ اسٹریٹجی دانش خالق نے گاڑیوں کی حوالگی کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران بھی موجود تھے ، BYD کے نائب صدر لیو شویلیانگ (Liu Xueliang)نے کہا، \\\"وفاقی محکمہ کی جانب سے پائیدار موبیلیٹی کو مسلسل فروغ دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا محکمہ زیادہ مؤثر اور مستقبل سے ہم آہنگ عوامی خدمات کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔