مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،ڈی سی مری

مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی  یقینی بنائی جائے ،ڈی سی مری

مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس کا اسسٹنٹ کمشنر ارشد اقبال کے ہمراہ شہر کے مختلف اہم مقامات کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے صحت، تعلیم اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔۔۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو عوامی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور تمام منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی،  انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں