گھریلو ناچاقی ،شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنادیا

گھریلو ناچاقی ،شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنادیا

ملزم کی جانب سے شبیر احمد کی بیٹی کو دھمکیاں بھی دی گئیں ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنادیا۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شبیر احمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کے ساتھ اس کی بیٹی کی شادی ہوئی تھی اور اس دوران ملزم کی جانب سے گھریلو ناچاقی پر آئے روز اس کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانا اور دھمکیاں دینا معمول بنا لیا گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں