خاتون پر تشدد اور کپڑے پھاڑنے کا مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر اس کے کپڑے پھاڑنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں احمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ سابقہ رنجش پر ملزمان نے اس کی بہن کو قابو کرکے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، اسے گلی میں گھسیٹا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیے ۔ بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔