سڑک پر گوبر پھینکنے سے روکنے کیلئے چوکیدار تعیناتی کا حکم

سڑک پر گوبر پھینکنے سے روکنے کیلئے چوکیدار تعیناتی کا حکم

سٹیلائٹ ٹاؤن ماڈل مارکیٹ میں وال پینٹنگ کا آغاز ، ڈپٹی کمشنر نے جائزہ لیا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے فتومنڈ روڈ اور سیالکوٹ روڈ پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ، سیالکوٹ بائی پاس پر گوبر پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی، مستقل چوکیدار تعینات کرنے کی ہدایت کر دی ، سٹیلائٹ ٹاؤن ماڈل مارکیٹ میں وال پینٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ۔اس موقع پر انہوں نے کام کی سست رفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو ہدایت کی کہ فتومنڈ روڈ کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے سیالکوٹ بائی پاس روڈ پر صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور سڑک پر بھینسوں کا گوبر پھینکنے کے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو کوڑا کولیکشن پوائنٹ پر مستقل چوکیدار تعینات کرنے اور اس غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شخص کو سڑکوں پر گوبر یا دیگر آلائشیں پھینکنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں