ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہسپتال کامونکے کا دورہ ، ادویات کی دستیابی کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہسپتال کامونکے  کا دورہ ، ادویات کی دستیابی کا جائزہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے تحصیل ہسپتال کامونکے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔۔۔

 اسسٹنٹ کمشنر زرغونہ خالد بھی ہمراہ تھیں۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کامونکے نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، مفت ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز و عملے کی موجودگی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں