شہری جیب تراشوں کا شکاربن گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) خریداری کے لیے مارکیٹ آنے والا شہری جیب تراشوں کے ہاتھوں لٹ گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں علی حسن نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ خریداری میں مصروف تھا کہ نامعلوم جیب تراش اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔