واپڈا ٹرانسفارمر سے غیر قانونی چھیڑ چھاڑ، 3 افراد کے خلاف مقدمہ

 واپڈا ٹرانسفارمر سے غیر قانونی چھیڑ  چھاڑ، 3 افراد کے خلاف مقدمہ

پیرمحل (نمائندہ دنیا)غیر قانونی طور پر نجی بجلی ٹرانسفارمر سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق چک نمبر 675 گ ب میں ایس ڈی او واپڈا اسامہ حسن نے عزیز اللہ سمیت تین افراد کو ٹرانسفارمر کھول کر محکمہ واپڈا کی تنصیبات کے ساتھ غیر قانونی چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ایس ڈی او کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں