مخالفین کا گھر میں گھس کر اہلخانہ کو قابو کرکے بدترین تشدد

مخالفین کا گھر میں گھس کر اہلخانہ کو قابو کرکے بدترین تشدد

غلام آباد کے علاقے میں ملزموں کی ا سد کے اہلخانہ کودھمکیاں،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ غلام آباد کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اسد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملزم زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور انہیں قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں