بینظیر انکم سپورٹ نئی پالیسی ، خواتین امدادسے محروم
موبائل سمز کے اجرا کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ،2سے 3 ہزار بٹورنے کا انکشاف
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)اٹھارہ ہزاری میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نئی پالیسی سے ہزاروں مستحق خواتین امدادی رقم سے محروم، موبائل سمز کے اجرا کیلئے دفتروں کے دھکے کھانے پر مجبور ،عملہ کی طرف سے فی سم اجراپر دو ہزار سے تین ہزار روپے بٹورنے کا انکشاف، دفتروں میں سہولیات کا بھی فقدان،پانی نہ بجلی اور نہ کوئی سائے کا انتظام کڑی دھوپ میں مستحق خواتین شدید گرمی سے نڈھال، حکومت اور انکم سپورٹ پروگرام عملہ کو بددعائیں دینے لگیں۔ متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور حبس کے باوجود وہ روزانہ موبائل سموں کے اجراکیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتروں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں مگر انہیں سم جاری نہیں کی جا رہی، جسکے باعث امدادی قسط بھی نہیں مل رہی۔خواتین نے الزام عائد کیا کہ دفتر کے بعض اہلکار دو سے تین ہزار وصول کرکے سم جاری کر رہے ہیں۔متاثرہ خواتین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سم کی فراہمی آسان بنائی جائے اور بغیر کسی شرط کے کی امدادی قسط جاری کی جائے ۔ رقم منتقلی کو آسان اور بنایا جائے ۔