نامعلوم کار کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق، ڈرائیور فرار
متوفی ذہنی معذور ،بھیک مانگ کر گزر بسر کرتا تھا ،لاش ہسپتال منتقل
تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے رحمے شاہ چوک میں نامعلوم کار کی ٹکر سے تقریباً 60 سالہ معمر شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر اے ایس آئی جمیل بابر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کا آغاز کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق شخص گزشتہ تین سے چار روز سے رحمے شاہ چوک میں موجود تھا۔ مقامی افراد نے پولیس کو بتایا کہ متوفی ذہنی طور پر معذور معلوم ہوتا تھا اور علاقے میں بھیک مانگ کر گزر بسر کرتا تھا۔پولیس نے لاش کو ریسکیو 1122 کی مدد سے تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے ۔ متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔پولیس نے نامعلوم گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments