شفاف امتحانی ،سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ کو سرٹیفکیٹ

شفاف امتحانی ،سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ کو سرٹیفکیٹ

انہوں نے امتحانی عملے کے ہمراہ خود بھی مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کیے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)امتحانی نظام کی شفافیت برقرار رکھنے اور نقل مافیا کے خاتمے کے لیے امتحان انٹرمیڈیٹ (اول) سالانہ 2026ء کے کامیاب اور شفاف انعقاد پر کمشنر فیصل آباد اور سابق چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، مسرت جبیں نے سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سلیم تقی شاہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا۔پروفیسر ڈاکٹر سلیم تقی شاہ نے بطور سیکرٹری بورڈ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے میرٹ، امتحانی وقار کی بحالی اور شفافیت کے وژن کے مطابق نقل کلچر کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ۔ انہوں نے امتحانی عملے کے ہمراہ خود بھی مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کیے اور جہاں بھی حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی یا بے ضابطگی سامنے آئی، وہاں فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی۔حکام کے مطابق انہی اقدامات کے نتیجے میں امتحان انٹرمیڈیٹ (اول) سالانہ 2026ء شفاف، منظم اور پرامن ماحول میں کامیابی سے منعقد ہوا، جس پر سیکرٹری بورڈ کی کارکردگی کو باضابطہ طور پر سراہا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...