گندم کی مبینہ غیر قانونی سمگلنگ کی کوشش،4افراد پر مقدمہ
کارروائی کے دوران 262 گندم کے تھیلے برآمد کر لیے ،تحقیقات کا آغاز
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) محکمہ خوراک نے تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گندم کی مبینہ غیر قانونی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔محکمہ خوراک کی ٹیم نے ٹول پلازہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران چار ملزمان کو حراست میں لیا۔ کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے 262 گندم کے تھیلے ، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ، برآمد کر لیے گئے ۔حکام نے برآمد ہونے والی گندم کو سرکاری تحویل میں لے لیا، جبکہ ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments