نماز اور مساجد کی آبادکاری سے روحانی سکون ممکن :حافظ ثاقب سرور ساقی

نماز اور مساجد کی آبادکاری سے روحانی  سکون ممکن :حافظ ثاقب سرور ساقی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر اور ممبر ضلعی امن کمیٹی حافظ ثاقب سرور ساقی نے کہا ہے کہ۔۔۔

 حقیقی سکون اللہ تعالیٰ کے ذکر اور مساجد کو آباد کرنے میں ہے ، اس لیے مسلمانوں کو نماز کی پابندی اور مساجد سے اپنا تعلق مضبوط بنانا چاہیے ۔انہوں نے مرکزی جامع مسجد کوثر اہلحدیث جھنگ بازار میں خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الحرام دنیا کی سب سے بابرکت اور پُرامن جگہ ہے ، جہاں ہر وقت اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مساجد میں نمازیوں کی تعداد کم ہونا تشویشناک امر ہے ، لہٰذا مسلمانوں کو مساجد کو آباد کرنے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...