مصنوعی قلت کی کوشش،2 پٹرول پمپ مالکان کو جرمانے
مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی :اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج
سمندری (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سمندری قمر محمود منج نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر پیٹرول پمپوں کا دورہ کرکے پیٹرولیم مصنوعات کے ریکارڈ اور دستیاب سٹاک کا معائنہ کیا۔چیکنگ کے دوران پیرا فورس نے مبینہ طور پر پیٹرولیم مصنوعات کا سٹاک موجود ہونے کے باوجود فروخت بند رکھنے پر دو پٹرول پمپ مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے ۔ اس موقع پر ریکارڈ اور سٹاک کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج نے متعلقہ پمپ مالکان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر نگرانی جاری رکھے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments