احمد پور سیال: فیسکو ایس ڈی او کے خلاف وکلا کی ہڑتال کا اعلان
ناجائز بل بھیجے جاتے ہیں ،اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال پر کارروائی کا مطالبہ
احمد پور سیال (نمائندہ دنیا )فیسکو سب ڈویژن احمد پور سیال کے ایس ڈی او محمد شہباز اور ان کے عملے کے خلاف اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال اور صارفین کے بجلی میٹر اتارنے کے معاملے پر بار ایسوسی ایشن احمد پور سیال نے ہفتہ 18 جولائی 2026 کو مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ۔شہریوں کا مؤقف ہے کہ ایس ڈی او اور متعلقہ اہلکار مبینہ طور پر بعض صارفین کے میٹر خراب قرار دے کر بھاری ڈیٹیکشن بل عائد کرتے ہیں اور پیشگی اطلاع دیے بغیر میٹر اتار لیتے ہیں، جس کے باعث شدید گرمی میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بار ایسوسی ایشن احمد پور سیال کے وکلاء نے اس معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے فیسکو حکام، ایف آئی اے اور وفاقی محتسب سے مطالبہ کیا ہے کہ الزامات کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا، جس کے باعث وکلاء مقررہ روز عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments