آر پی او کا پولیس کے انتظامی، تفتیشی ، آپریشنل امور کا جائزہ

آر پی او کا پولیس کے انتظامی، تفتیشی ، آپریشنل امور کا جائزہ

سی پی او ، ایس ایس پی آپریشنز ‘ انویسٹی گیشن‘ ایس پی صدر ڈویژن دفتر کا دورہ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ضلع گوجرانوالہ کا دورہ کرتے ہوئے پولیس کے انتظامی، تفتیشی اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد محکمانہ نظم و ضبط، سروس ڈلیوری، ریکارڈ کی درستگی، شفافیت، احتساب اور پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانا تھا۔دورہ کے دوران آر پی او نے سی پی او آفس، ایس ایس پی آپریشنز آفس، ایس ایس پی انویسٹی گیشن آفس، ایس پی صدر ڈویژن آفس سمیت دیگر اہم پولیس دفاتر کا باضابطہ معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دفتری ریکارڈ، انتظامی امور، عوامی شکایات کے ازالہ، زیر التوا معاملات، افسران و اہلکاروں کی حاضری، صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی گئی کہ عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور تمام دفتری امور بروقت اور شفاف انداز میں انجام دیئے جائیں۔

بعدازاں آر پی او نے مالخانہ صدر گوجرانوالہ کا باضابطہ معائنہ کیا جہاں اسلحہ، مال مقدمات، ضبط شدہ اشیا ، رجسٹروں اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے مال مقدمات کی محفوظ نگہداشت، بروقت اندراج، ریکارڈ کی درستگی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔آر پی او نے ایس ڈی پی او پیپلز کالونی آفس اور ایس ڈی پی او کھیالی آفس کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے دفتری ریکارڈ، تفتیشی فائلوں، کرائم مانیٹرنگ، اشتہاری و مفرور ملزموں کی گرفتاری، عدالتی مقدمات کی پیروی، زیر التواء انکوائریز اور روزمرہ پولیس امور کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...