تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں خصوصی صفائی آپریشن
صفائی مہم کی نگرانی پروجیکٹ منیجر حذیفہ، عادل محمود بٹ اور میاں ذیشان نے کی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں \"ستھرا پنجاب\" مہم کے تحت خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔صفائی مہم کی نگرانی پروجیکٹ منیجر حذیفہ، سٹی رول آپریشنل منیجر عادل محمود بٹ اور زونل آفیسر میاں ذیشان نے کی۔ اس دوران عملے نے ہسپتال کے مرکزی گیٹ سے لے کر اندرونی حصوں تک مکمل صفائی، سویپنگ اور دھلائی کی، جس سے ہسپتال کا ماحول مزید صاف، ستھرا اور خوشگوار ہو گیا۔
صفائی آپریشن کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جعفر حسین بھی موجود تھے ۔ انہوں نے صفائی کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صاف ستھرا ماحول مریضوں، تیمارداروں اور طبی عملے کی صحت و سہولت کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے \"ستھرا پنجاب\" ٹیم کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments