سی سی ڈی ملازم ظاہر کرکے منشیات سپلائی پردوملزم گرفتار
ناکہ بندی پر ملزموں کی تلاشی کے دوران آئس برآمد ،مقدمہ درج کرلیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو سی سی ڈی کے ملازم ظاہر کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ غلام آباد کے علاقے میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران دو ملزموں کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر چیک کیاتو انکی جانب سے خود کو سی سی ڈی کا ملازم ظاہر کیا گیاجبکہ ملزموں کی تلاشی کے دوران آئس برآمد کر لی گئی۔ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments