عدالت پیشی پر چوری کا ملزم پولیس کی غفلت سے فرار
سی پی او کا نوٹس، اے ایس آئی سمیت 4 ملازمین پر مقدمہ ، انکوائری آفیسر مقرر
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)عدالت میں پیشی پر لایا گیا چور ی کے مقدمہ کا ملزم پولیس کی غفلت کی وجہ سے ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا۔ تھانہ بٹالہ کالونی پولیس کی جانب سے چوری کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم شعبان کو عدالت میں پیشی کیلئے لایا گیا تھا۔ جہاں سے ملزم واش روم کا بہانہ لگا کر ہتھکڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اے ایس آئی سمیت 4 ملازمین کیخلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرا تے ہوئے ملزم کی گرفتار ی کا حکم دیدیا جبکہ واقعہ کی انکوائری کیلئے ایس پی اقبال ٹائون سعید احمد کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا ۔ واقعہ کی مکمل انکوائری کرتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کرنے کے بعد محکمانہ اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments