محلہ اسلام نگر میں بجلی کی لٹکتی ، بے ترتیب تاریں خطرہ

محلہ اسلام نگر میں بجلی کی لٹکتی ، بے ترتیب تاریں خطرہ

گلی شیخ سلطان والی میں حادثے کا خدشہ لاحق ،مسئلہ حل کرانے کامطالبہ

کمالیہ(نمائندہ دنیا )محلہ اسلام نگر کی گلی شیخ سلطان والی میں بجلی کی لٹکتی اور بے ترتیب تاریں شہریوں کے لیے خطرہ بن گئیں۔ گلی میں مختلف مقامات پر تاریں انتہائی نچلی سطح پر لٹک رہی ہیں، جسکے باعث پیدل گزرنے والے افراد، موٹر سائیکل سواروں اور خصوصاً بچوں کو ہر وقت حادثے کا خدشہ لاحق رہتا ہے ۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد تاریں آپس میں الجھی ہوئی ہیں اور بعض مقامات پر گھروں کے گیٹوں اور دیواروں کے انتہائی قریب سے گزرتی ہیں، جس سے کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے ۔ بارشوں اور تیز ہواؤں کے دوران یہ صورتحال مزید خطرناک ہو جاتی ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ واپڈا افسر اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر ضروری اور بوسیدہ تاروں کو ہٹائیں، بجلی کی تاروں کو محفوظ طریقے سے مناسب اونچائی پر منتقل کیا جائے تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...