ممکنہ سیلابی صورتحال: اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا انتظامات کا جائزہ
دستیاب سہولیات، مشینری، ریسکیو انتظامات اور دیگر ضروری تیاریوں کا معائنہ
کمالیہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پری فلڈ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مجوزہ فلڈ ریلیف کیمپ سائٹس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دستیاب سہولیات، مشینری، ریسکیو انتظامات اور دیگر ضروری تیاریوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔بعد ازاں انہوں نے تحصیل افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دریائے راوی کی موجودہ صورتحال، فلڈ ریلیف کی تیاریوں، حساس مقامات، ریسکیو و ریلیف انتظامات اور متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے کہا کہ اس وقت دریائے راوی میں پانی معمول کے مطابق بہہ رہا ہے ، تاہم ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ مکمل الرٹ رہیں اور فلڈ ریلیف کیمپ سائٹس پر ضروری سہولیات، مشینری، عملہ، ریسکیو ٹیموں اور امدادی سامان ہر وقت فعال اور تیار رکھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments