ٹوبہ :ڈی سی کا سرکاری سکولوں کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

ٹوبہ :ڈی سی کا سرکاری سکولوں کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

ماہم آصف کی سائنس و کمپیوٹر لیبز اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 اور گورنمنٹ اسلامیہ سیکنڈری سکول کا دورہ کرکے تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سائنس اور کمپیوٹر لیبز کا معائنہ کیا، جہاں متعلقہ افسران نے دستیاب آلات اور سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ لیبارٹریوں میں موجود آلات اور وسائل کی مناسب دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ وہ ہر وقت فعال رہیں۔ انہوں نے سکولوں میں صفائی ستھرائی اور سبزہ زاروں کی دیکھ بھال مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ \"سرکاری سکول، معیاری سکول\" پروگرام کے تحت معیاری تعلیمی ماحول کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...